پیرس 28 ستمبر(ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مہاجرین کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے تناظر میں ’شیئر دا جرنی‘ نامی ایک مہم شروع کی ہے۔ ویٹیکن کے مطابق اس دو سالہ مہم کے ذریعے پوپ دنیا بھر میں سیاستدانوں اور لوگوں کے دلوں میں پناہ گزینوں کے لیے جگہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس دوران لوگوں کو یہ تلقین کی جائے گی کہ وہ مہاجرین کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار نہ ہوں۔ یہ مہم ایک ایسے وقت پر شروع کی گئی ہے، جب امریکا اور بیشتر یورپی ممالک میں دائیں بازو کی قوتیں اور مہاجرین مخالف جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔